معیشت بحالی کی جانب گامزن،مہنگائی کم ہوگئی

economy

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، بحالی کی جانب گامزن ہے ۔

این اے 154،الیکشن کمیشن نے عبد الرحمان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جولائی تا مارچ ترسیلات زر 21 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں ۔

ملکی برآمدات 23 ارب ڈالر رہی ،درآمدات 38 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گئی ہیں ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 فیصد تک کم ہوا ہے ۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ،جولائی تا مارچ ٹیکس وصولیاں 6711 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ہیں ، اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ 72 ہزار 742 کی بلند سطح پر رہی ۔

14 ہزارایس ایس ایز کو ریگولر کروانے کا اعلان

مہنگائی کم ہو 20.1کر فیصد کی سطح پر آگئی ہے ،مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے،زرعی شعبے میں شرح نمو پہلی سہ ماہی میں 8.5اور دوسری میں 5 فیصد رہی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریکٹر کی فروخت میں پہلی سہ ماہی میں 59.7 اور دوسری میں 65.8فیصد اضافہ ہوا ،کاٹن کی پیداور 34.8فیصد اضافے سے دوگنا ہو گئی۔

او جی ڈی سی ایل نے سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

صنعتوں کی پیداوار میں جولائی سے فروری تک 0.5فیصد کمی ہوئی ،وفاقی حکومت کے ریونیو میں 51فیصد اضافہ ہوا،ادائیگیوں کی وجہ سے مالی خسارہ میں اضافے کا رحجان رہا ،جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 3.0 فیصد رہا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں