ڈپٹی وزیراعظم آئینِ پاکستان میں نہیں، جاتی امراء کے آئین میں ہوسکتا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اِن کے گھر کا ہی ہے، ڈپٹی وزیراعظم جاتی امراء کے آئین میں ہوسکتا ہے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات خراب سے خراب تر ہیں۔ عدلیہ کو لفافوں میں پاؤڈر بھیجا جارہا ہے، نیب سے میری درخواست ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 300 سے زائد لوگوں کا یہ کیس ہے، جھوٹی شہادتوں پر بنائے گئے کیسسز کو ختم کیا جائے۔ اگر کوئی مجرم ہے تو اسی سزا دی جائے اور جو بے گناہ ہیں ان کو رہا کیا جائے۔

دو ماہ کیلئے سیاست سے دور ہوں، عمران خان سے تعلق تھا اور ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعت کار اور دکاندار رو رہا تھا لیکن اب کاشتکار بھی رو رہا ہے، جہاز میں جو گندم لائی گئی وہ 1500 ٹن کم نکلی ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ گندم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی اور 1 کلو گندم بھی نہیں خریدی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جہاز کراچی کے ائیر پورٹ پر کم گندم پھینک کر بھاگ رہے ہیں، زمینداروں سے کوئی گندم نہیں خریدی گئی، کاشت کار بہت پریشان ہیں۔ 2 ماہ بہت اہم ہیں، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔

بھائی وزیرِاعظم، بیٹی وزیراعلیٰ، سمدھی کو نائب وزیراعظم بنا دیا، مصطفیٰ نواز

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اقتصادی اور معاشی طور پر 2 ماہ بڑے اہم ہیں، سیاست اپنا رنگ دکھائے گی۔ میرا بانی پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی ملاقات یا رابطہ نہیں ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے وہ ہی بات کریں گے جن کو نامزد کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنائے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کی کوئی پوسٹ نہیں ہے، ڈپٹی وزیراعظم جاتی امراء کے آئین میں ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں