عامر خان پنجابیوں کے حسنِ اخلاق کے معترف

amir khan عامر خان

بالی ووڈ اسٹار عامر خان پنجابیوں کے حسنِ اخلاق کے معترف ہوگئے۔

کپل شرما شو کے دوران عامر خان نے انکشاف کیا کہ میں پنجابیوں کی محبت سے بے حد متاثر ہوں، کیونکہ میں نے آج سے کافی سال پہلے رنگ دے بسنتی نامی فلم پنجاب میں شوٹ کی تو اس دوران بھی مجھے پنجابیوں نے بہت پیار دیا۔

اس کے علاوہ اب جب میں نے دنگل فلم پنجاب میں شوٹ کی تو پنجاب کے گاؤں والوں نے میرے ساتھ جو رویہ اختیار کیا میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، بس یہی کہہ سکتا ہوں کہ پنجاب کے لوگوں کو دل سے سلام ہے۔

ارجیت سنگھ نے ماہرہ خان کونہ پہچاننے پر معافی مانگ لی

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں جب شوٹنگ پر صبح 5 بجے جاتا تھا تو پورا گاؤں اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا ہو کر مجھے سلام کرتا تھا اور پھر شام 6 بجے جب میں شوٹنگ سے روانہ ہوتا تھا تو بھی ایسے ہی اپنے گھروں کے دروازے میں کھڑے ہو کر نمستے کرتے تھے۔

کپل شرما نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایوارڈ شوز میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟ سوال کا جواب مسکراتے ہوئے انہوں نے کچھ یوں دیا کہ وقت بہت قیمتی ہے اور اس کا صحیح استعمال کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں