ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارےگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی فورسزکی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 1دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔
دوسری جانب لکی مروت میں پولیس کی چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ، پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آوار فرار ہو گئے۔