پنجاب یونیورسٹی ،انڈرگریجوایٹ پروگراموں میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن شروع

پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجوایٹ پروگراموں میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے امیدوارں کی انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔

چیئر مین وفاقی تعلیمی بورڈ کو ہٹانے کا فیصلہ

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگراموں کے سال 2024 سیشن میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس میں شرکت کیلئے امیدوار 17 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

وائس چانسلرنے کہا کہ انڈر گریجوایٹ پروگراموں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔

تعلیم کیلئے قرض ، ایجوفی فنانشل سروسز کو لائسنس جاری کردیا گیا

ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لئے مختص ہیں اور تمام انڈرگریجوایٹ پروگراموں کیلئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لئے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں