ملائیکہ اروڑا کی جانب سے خود کو تذبذب کا شکار قرار دینے پر ارباز خان کا ردعمل

arbaz khan

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور انکے سابق شوہر ارباز خان کے بیٹے ارہان خان حال ہی میں اپنا وڈکاسٹ ڈمپ بریانی سامنے لائے ہیں۔

پریانکا نے کئی فلموں کیلئے مسترد کیے جانے کی وجوہات بتادیں

اپنے بیٹے ارہان خان کے وڈکاسٹ کی ایک حالیہ قسط میں 50 سالہ ملائیکہ اروڑا شریک ہوئیں۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے سابق شوہر کی ناپسندیدہ عادات کا اپنے بیٹے سے تقابل کیا۔

ملائیکہ کی اس گفتگو پر اب اداکار ارباز خان نے زوم پر اپنے ایک انٹرویو میں ردعمل کا اظہار کیا۔56 سالہ ارباز خان نے ملائیکہ کی جانب سے انھیں تذبذب کا شکار قرار دینے پر کہا کہ وہ خود اس کمنٹ یا آرا کی حقدار ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دراصل یہ ایک ماں اور اسکے بیٹے کے درمیان گفتگو ہے اور اس میں ماں کی یہ رائے ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ خود اس جملے کی مستحق ہیں۔

مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار

یہ درست ہے کہ وہ سمجھتی ہونگی کہ میں بعض معاملات میں تذبذب میں رہا۔ لیکن جہاں تک میں نے اس انٹرویو کو پڑھا تو میری سوچ کے مطابق بہت سی چیزیں بالکل واضح ہیں۔

ارباز خان نے مزید کہا کہ جو کچھ انھوں نے کہا یہ انکی مرضی اور حق ہے، تاہم اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔ میں اس حوالے سے کوئی تنازع نہیں چاہتا۔


متعلقہ خبریں