امریکا اور چین میں بگولوں سے تباہی ، کئی عمارتیں ، مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ، 5 افراد ہلاک

بگولوں (tornado)

امر یکا اور چین میں بگولوں نے تباہی مچا دی ،مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتیں اور مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

امریکی ریاست نبراسکا اور آئیوا میں بگولوں نے کئی میل تک تباہی مچا دی، طاقتور بگولوں سے عمارتیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، کئی مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

لیبیا میں طوفان سے تباہی ، درنا شہر کا چوتھائی حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا ، ہلاکتیں 20 ہزار ہونیکا خدشہ

بجلی کے کھمبے گرنے کے باعث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، نبراسکا کے اوماہا ائیرپورٹ پر کھڑے متعدد طیاروں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

ادھر چین کے شہر گوانگ ژو میں بھی  گاڑیاں اور درخت بگولے کی زد میں آئے، فیکٹریوں کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے ،گوانگ ژو میں بگولے سے دن میں اندھیرا چھا گیا۔


متعلقہ خبریں