کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے تین اسپیل، 21 افراد جاں بحق، 25 زخمی

بارشوں

کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے تین اسپیل 21 کی جانیں لے گئے، بارشوں سے 1910 گھروں کو نقصان پہنچا۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کوئٹہ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی۔  بارشوں کے 3 اسپیل کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 21 جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 بتائی گئی۔

پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 4 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔ بارشوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا۔

مو سلادھار بارشوں کے باعث 251 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، 4 پُل اور 14 سڑکیں بھی سیلابی ریلے کی نظر ہوگئیں۔ حالیہ موسلادھار بارشوں سے 127 جانور بھی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے 62 ایکڑ فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشو ں سے 21 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری رہا، اس دوران ژالہ باری سے ندی نالے بپھر گئے۔ کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ گئی جبکہ ژالہ باری سے فصلوں، باغات اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں