آئی پی ایل ، سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بن گیا

آئی پی ایل (IPL)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 262 رنز کا ہدف 8 گیندوں قبل حاصل کرکے ریکارڈ بنا دیا۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 262 رنز بنائے۔

ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ ، گلین میکسویل آئی پی ایل سے دستبردار ہو گئے

 کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے فل سالٹ نے 37 گیندوں پر 75 اور سنیل نارائن نے 32 گیندوں پر 71 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

261 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

پنجاب کنگز کی جانب سے جونی بیئر اسٹو نے 48 گیندوں پر 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ دیاششانک سنگھ نے جو 28 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 260 سے زائد کا ہدف عبور کیا گیا۔


متعلقہ خبریں