بجلی چوروں کیخلاف 670 چھاپے، 210 گرفتار

بجلی چوری

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ٹیموں کے بجلی چوروں کیخلاف ملک بھر میں 670 چھاپوں کے دوران 210 بڑے بجلی چوروں کو گرفتارکرلیا گیا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے ٹیموں کی جانب سے ملک بھر میں بجلی چوری سے جڑے 330 کیس درج کرلیےگئے ہیں ، سب سے زیادہ بجلی چوری کے 112 کیس کوہاٹ میں رجسٹرڈ کیے گَئےجبکہ کوہاٹ سے 94 بجلی چور وں کوگرفتار کیا گیا ہے۔

آئی سی سی رینکنگ ، ون ڈے میں بابر کی پہلی پوزیشن برقرار، ٹی20 بیٹرز میں تنزلی

دستاویزات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوری کے 63 کیس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ 29 چوروں کو گرفتارکیا گیا ہے ، لاہور سے ملزمان نے ساڑھے سولہ کروڑ مالیت کی بجلی چوری کی۔

اس کے علاوہ تین کروڑ 64 لاکھ یونٹ کی بلنگ پر ایک ارب 34 کروڑ کے تنازعے پر بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور حیدرآباد میں 33 اور 33 کیس رجسٹرڈ کیے گئے،حیدرآباد میں 7 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی ، دونوں شہروں سے 29 اور 29 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دستاویزات کےمطابق شہر قائد میں تین گرفتاریاں اور چار کیس درج کیے گئے، ان بجلی چوروں نے 32 کروڑ روپے مالیت کی بجلی چوری کی۔

ڈالر 278 روپے 39 پیسے کا ہو گیا

فیصل آباد میں تقریبا دو کروڑ مالیت کی بجلی چوری ہوئی ، بجلی چوری کیخلاف مہم کے دوران 270 کنکشن میں اوور بلنگ پکڑی گئی، تین کروڑ 80 لاکھ یونٹ اوور بلنگ میں ریکارڈ کیے گئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سی ڈی اے اورآئیسکو کی میٹر بغیر بلنگ کے معاملے پر سوا دو ارب روپے کے بلوں کے تنازعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں