حکومت سے مذاکرات کا علم نہیں ، عمران خان کی رہائی ڈیل کا حصہ نہیں ہو گی ، علی محمد خان

علی محمد خان (ali mohammad khan)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اہم ہے ، باضابطہ مذاکرات کا مجھے علم نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں نہ ہی تصدیق کر سکتا ہوں ،
پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔

سینٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر ہونگے ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی نوعیت کیا ہے اس پر بات ہونی چاہیے ، صدرآصف زرداری اور راناثناءاللہ نے مذاکرات کی بات کی ، حکومت کوچاہیے، مذاکرات کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے مینڈیٹ سے متعلق حکومت کے پاس کیاروڈ میپ ہے؟ ہمار اسب سے بڑا مطالبہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی ہے ،اگر انہیں رہا کیا جاتا ہے تو اعتماد بحالی کی جانب مثبت قدم ہو گا۔

اگر حالات کو بہترکرنے کیلئے کوئی انیشیٹو لیا جا رہا ہے تھا بہتر ہے، علی محمد خان

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہوتی بھی ہے تو یہ کسی ڈیل کاحصہ نہیں ہو گا ، مقدمات میں کچھ بھی نہیں مگر طول دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں