ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

بارشوں

پاکستان بھر میں آج مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک کے مختلف شہروں میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق نیا اسپیل بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔ بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ نیا اسپیل 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

پنجاب میں بارش بر سانے والا سسٹم داخل

چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت، پنجگور، گوادر، واشک اور خضدار میں بارش متوقع ہے۔ خاران، کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، رواں ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔ اسی طرح اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں، آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی

پنجاب کی بات کی جائے تو مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ کے بالائی اضلاع میں بھی بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں