قومی تعلیمی فریم ورک بنانے کے لیے جامع پالیسی پر کام شروع


قومی تعلیمی فریم ورک بنانے کے لیے جامع پالیسی پر کام شروع، ایک ماہ میں تیاری کا ٹاسک دیدیا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کومنایا جائے گا

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کے نمائندے عبداللہ اے فادیل نے منگل کو وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عبداللہ اے فادیل کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف کیا۔

چینی کمپنی نے کاربن سے پاک ایئر فون پیش کردیا

انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی پیدا کرنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے میں یونیسیف کے کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کے مسئلے اور تعلیم تک رسائی اور معیار کے وسیع فرق کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری

ڈاکٹر خالد نے کہا کہ وزارت تعلیم ایک قومی تعلیمی فریم ورک بنانے کے لیے ایک جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت وفاق اور صوبے برابر کے اسٹیک ہولڈر ہوں گے۔

وزیر نے کہا کہ یہ پالیسی ایک ماہ کے اندر شروع کی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لایا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں