عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

crude oil

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر سے بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ کروڈ آئل فیوچر 18 سینٹ سے بڑھ کر 87.18 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر بھی 16 سینٹ بڑھ کر 82.06 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

دوسری طرف ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، پی پی ایل کے سندھ، بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے حکومت اور شیئر ہولڈرز کوخط لکھا کر آگاہ کردیا۔ترجمان پاکستان پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ مختلف تکنیک کے ذریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران مختلف تکنیکی مہارتوں سے یومیہ پیداوارمیں اضافہ ہوا،جدید طریقوں سے تلاش کے نتیجے میں تیل کی پیداوار میں 530 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔

ڈھرکی میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پی پی ایل اعلامیے کے مطابق ٹیکنالوجی استعمال کرنے سے گیس کی یومیہ پیداوار 17 ایم ایم سی ایس ایف ڈی بڑھ گئی، اہم کامیابی سے ملک میں تیل و گیس کی طلب طلب و رسد میں فرق کم ہوگا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آدھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار 450 بیرل یومیہ حاصل ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں