پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار


عدالت نے اہلیہ کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔ 

پشاور فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنےوالے شوہر کو مجرم قرار دیتے ہوئے 3 ماہ قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔

محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

عدالت کے جاری فیصلے کے مطابق جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی، عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھاجس کا فیصلہ عدالت نے آج سنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں