ضمنی انتخابات ، سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنیکی منظوری

پاک فوج (pak army)

وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے کل پیر تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کا شاہراہِ قراقرم پر ریسکیو آپریشن

اعلامیے کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور فوجی دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل 21 اپریل کو ہونے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔


متعلقہ خبریں