خیبر پختونخوا: حکومت کا بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ


خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

شادی ہالوں اور بیوٹی پارلرز کو ان کے سائز اور کاروبار کے حجم کے بنیاد پر مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا جن سے خدمات پر فکسڈ سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل فوزیہ اقبال نے اس ضمن میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے محکمہ خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ ملاقات کی اور انھیں کیپرا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالوں اور بیوٹی پارلرز کے مالکان کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے فکسڈ ریٹس اور فیصد ریٹس میں کسی ایک کو منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنے منتخب کردہ نظام کے مطابق ماہانہ ٹیکس کیپرا کے پاس جمع کرائیں گے۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 35فیصد زائد ٹیکس حاصل کرلیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو ان کی سائز اور کاروبار کے حجم کے مطابق مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا جن پر سیلز ٹیکس آن سروسز کے مختلف فکسڈ ریٹس لاگو کیے جائیں گے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز جن میں تاجر تنظیمیں اور چیمبر اف کامرس کے نمائندے شامل ہیں ان سب کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا جائے گا، اس کے بعد اگر کوئی بھی کاروباری شخص یا ادارہ ٹیکس کی چوری میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں