لاہور میں فروخت ہو نے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلیں

medicine

لاہور میں فروخت ہو نے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلیں۔

خیبر پختونخوا ،خاتون مشیر اور سیکرٹری کیلئے بیش قیمت گاڑیاں خریدنے کی سمری ارسال

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے مطابق بانجھ پن کے علاج، زخموں پر لگانے والی ادویات جعلی نکلیں،4انجکشن میں مختلف مواد کے ذرات پائے گئے۔

انجکشن سرجریز، مرگی کے دوروں کیلئے استعمال ہوتے ہیں،4 مختلف برانڈز کے سیرپس بھی غیر معیاری نکلے ہیں۔

موسم گرما کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب کا کہنا ہے کہ ادویات کے غیر معیاری بیچز کو مارکیٹ سے فوری اٹھانے کا حکم دیا گیا ہے،9مختلف ادویات لاہور میں تیار ہو رہی تھیں۔

2غیر معیاری ادویات کراچی میں تیار کی جارہی تھیں،ادویات ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں