پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

pak vs new zealand

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے، قومی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، عماد وسیم اور محمد عامر کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے،اپنے اسکواڈ سے مطمئن ہوں۔

ایشیا کپ ، ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا ، بنگلہ دیش ، امارات اور عمان شامل

پاکستان کے پاس بہترین بیٹرز، باؤلرز اور آل راؤنڈرز موجود ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مگر وہ ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا ریکارڈ اچھا ہے۔

میچ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 12 اہم میچز ہیں، بیٹنگ اور بالنگ کے پلان پر کام جاری ہے، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ 6 جون کو پہلا ورلڈکپ کا میچ کھیلیں تو ہمارا بہترین اسکواڈ ہو۔

اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو مستقبل میں بڑے ریکارڈ بنا سکتے ہیں، روٹیشن پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون بنائی جائے گی، مجھے عامر جمال کا کھیل پسند ہے وہ بہت باصلاحیت ہیں اور مستقبل کے بڑے آل راؤنڈر ثابت ہوں گے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز، رضوان اور نسیم نے ریکارڈ پر نظریں جمالیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عباس آفریدی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، شاہین آفریدی سپر فٹ ہے اور ان کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کاکول کی فٹنس سے سب مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ آج 18 اپریل سے اسلام آباد راولپنڈی میں محکمہ موسمیات نے بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے، بارش ہونے کی صورت میں میچ متاثر ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں