وفاقی بجٹ6 جون کو پیش کیے جانے کا امکان


وفاقی بجٹ 2024-25 چھ جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت کا نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 جون کو بلائے جانے کا امکان ہے،پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بجٹ اجلاس سے متعلق تیاریوں کا گرین سگنل مل گیا ہے،وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں شروع کر دیں۔

رانا ثناء اللہ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور مقرر

بجٹ اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری جبکہ پری بجٹ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث اور اظہار تشکر کی تحریک کو منظور کیا جائیگا،عوامی مسائل پر بھی تفصیلی بحث بھی کی جائیگی۔


متعلقہ خبریں