سلمان خان نے سخت سیکیورٹی میں گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ دیا

salman khan

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد سخت سیکیورٹی کے ساتھ گلیکسی اپارٹمنٹ میں اپنی رہائش گاہ سے چلے گئے۔

گذشتہ اتوار کو گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان خان کے رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، خوش قسمتی سے سلمان اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے، تاہم واقعے کے بعد بالی ووڈ اسٹار کی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی۔

کمال راشد کا عمران عباس پر جھوٹ بولنے کا الزام

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے حال ہی میں سلمان خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات کے بعد سلمان اپنے گھر سے چلے گئے۔

جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان اپنی لگژری گاڑی میں سخت سیکیورٹی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ سے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں