مولانا فضل الرحمن اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت

مولانا فضل الرحمن (maulana fazal rahman)

جمعیت علماء اسلام (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک کرکے حماس رہنما کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی۔

علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر جے یو آئی رہنما راشد سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں راشد سومرو نے اسماعیل ہنیہ کو جے یو آئی سربراہ کا تعزیتی خط پیش کیا۔

عمران خان سے مذاکرات نہیں ہونگے، مولانا فضل الرحمن کا دو ٹوک اعلان

خط میں فضل الرحمٰن نے لکھا ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ فلسطینیوں کی شہادتوں پر عالمی برادری اور مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد میں ان کے قدم بہ قدم اور شانہ بشانہ ہیں۔

اسماعیل ہنیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ پہنچ گئے

اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے پر مولانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ علماء اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر شکرگزار ہیں۔


متعلقہ خبریں