بیرون ملک روزی کمانے کے خواہشمند کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ دو کروڑ کا فراڈ

karachi

بیرون ملک جاکر روزی کمانے اور زندگی بنانے کے خواہش مند کراچی کے نوجوان مبینہ فراڈ کا شکار ہوگئے۔

متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ڈیفنس فیز 8 میں نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کیلئے رقم لی، عید کے بعد کمپنی کے دفتر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی

متاثرہ افراد کے مطابق کمپنی کا مالک 2 کروڑ روپے سے زائد لے کر فرار ہوگیا۔ 80 سے زائد متاثرہ نوجوانوں نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے سے رجوع کرلیا ہے جس کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں