کامیاب مذاکرات، آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

پیٹرول اور ڈیزل petrol

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی لیکن انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

سپلائی راولپنڈی اسلام آباد، گلگت اورآزاد کشمیر ریجن کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ملک کے ہوائی اڈوں کو بھی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پیٹرول 4 روپے 53 پیسے،ڈیزل8 روپے 14 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

اس سے قبل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے، ناپ تول کے پیمانے کے تحت ٹینکرز میں کم پیٹرول اور ڈیزل بھرا جارہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کم پیٹرول ڈیزل بھرنے سے ٹینکرز اونرز اور صارفین کو نقصان ہورہا ہے، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو متعدد بار اس بارے میں آگاہ کر چکے ہیں۔

بعد ازاں آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، 10 دن میں وزارت پیٹرولیم میں سیکرٹری پیٹرولیم کے ساتھ میٹنگ ہوگی، مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں