وزیر اعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ (saudi foreign minister)

وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلی سطح وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

سعودی وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا، شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔

سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی، اعلیٰ سطحی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، مزید طے پایا کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے پلیٹ فارم سے کثیر الجہتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے سعودی عرب کے کلیدی کردار کی یقین دہانی کرائی ، اس کے علاوہ علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مربوط کوششوں پر زور دیا۔

سعودی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ بے مثال تعلقات ہیں، سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، عید الفطر کے فوری بعد سعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، یہ دورہ پاکستان، سعودیہ اسٹریٹیجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

سعودی عرب کی ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری اگلے ماہ تک متوقع

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ آج ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ سرمایہ کاری پرگفتگو اور مختلف معاہدوں پردستخط بھی ہوں گے۔


متعلقہ خبریں