پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچز بارشوں سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ pak vs new zealand

بارشوں سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں رواں ہفتے بھی بارشیں متوقع ہیں، بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان کا شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز ، شاہین آفریدی کی پہلے 2 میچوں میں شرکت مشکوک

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کے روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔


متعلقہ خبریں