پرویز خٹک کا سیاست میں واپس آنے کا فیصلہ ، مختلف جماعتوں سے رابطے

parvaiz Khattak

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سابق چیئرمین پرویز خٹک نے سیاست میں واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ کئی بار ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

پرویز خٹک کی لاٹری بھی لگنے والی ہے،آزاد امیدوار ادھر چلے جائیں گے،فیصل واوڈا

اس حوالے سے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حالات کو دیکھ کر لائحہ عمل طے کرونگا، موجودہ حکومتوں کو خاموشی سے دیکھ رہا ہوں۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کتنی ترقی کرتا ہے اب پتہ چلے گا، نوشہرہ کیلئے 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے تھے جو واپس ہوگئے، رواں سال حالات کو دیکھ کرسیاست میں آنے کا فیصلہ کر سکتا ہوں۔

بانی تحریک انصاف کو غرور اور تکبر کی سزا ملی، پرویز خٹک

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال میڈیا سے دوری اختیار کی ہے، سوشل میڈیا پر مجھے جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہ  افسوسناک ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp