پنجاب پولیس کےکرپٹ افسران اور اہلکاروں کا اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ


پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران اور اہلکاروں کی شامت آگئی، اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئی جی پنجاب نے امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔

ائیر پورٹ پر بچی سے ناروا سلوک ، ایوی ایشن ڈویژن نے رپورٹ طلب کر لی

مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،اے آئی جی، کمشنر، سی سی پی او، آر پی او اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کیلئے اسپیشل یونٹ قائم کرنے اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی نشاندہی کے لئے اسپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے اور کرپٹ و مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مری میں عید الفطر اور ویک اینڈ پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،سی ٹی او راولپنڈی

پولیس کی طرف سے رشوت مانگنے پر سی ایم کے اسپیشل ڈیش بورڈ پر شکایت درج ہو سکے گی۔ اسمگلنگ روکنے کے لئے بارڈر سیکورٹی فورسز قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

ہر کرائم کے لئے فنکشنل اسپیشلائزڈ پولیس فورس قائم کرنے جبکہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سزائے موت کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں