تاپسی پنو نے شادی خفیہ رکھنے پر خاموشی توڑ دی

tapsi pannu تاپسی پنو

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے شادی کی تقریبات خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی نے انٹرویومیں کہا کہ شادی کو خفیہ رکھنا مقصد نہیں تھا بلکہ اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے جڑے تمام معاملات کو نجی رکھنا چاہتی ہوں اس لیے اسے سوشل میڈیا پر تاحال شیئر نہیں کیا۔

شاہ رخ بارے سوالات کا جواب دیتے تھک گئی ہوں، سچترا کرشنامورتی

اداکارہ نے کہا کہ جب دو معروف شخصیات کی شادی ہوتی ہے اور ان کی تصاویر وغیرہ سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہے تو انہیں صارفین کی جانب مختلف ملے جلے تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں جج کیا جاتا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ میری ذاتی زندگی اور اس سے جڑے لوگوں کو سوشل میڈیا صارفین کی باتوں کا سامنا کرنا پڑے یا انہیں جج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت اداکارہ میں پبلک فِگر ہوں لیکن میرا پارٹنر یا شادی میں شریک لوگ نہیں، اس لیے میں فی الحال انہیں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرسکتی، انہیں میں اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہوں گی۔ میں اسے شیئر کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔

بچے کو گھر پر چھوڑ کر نیند کرنے شوہر کے ساتھ بیرون ملک جاتی ہوں، صرحا اصغر

خیال رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو کیساتھ گزشہ ماہ 23 مارچ کو بھارتی ریاست ادے پور میں رشتے ازدواج سے منسلک ہو گئیں تھیں۔


متعلقہ خبریں