کراچی میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، کل سے بارشوں کی پیشگوئی

کراچی

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخلہ، کل سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ کراچی میں 13 اور 14 اپریل کو بادل برسنے کا امکان ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہے۔ یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔

عید کے تیسرے روز پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور گردونواح میں بارش کا امکان

کراچی سمیت سکھر، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر مقامات پر بھی آندھی اور بارش متوقع ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں رات کے اوقات میں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں