سرکاری اداروں کے نام سیاسی رہنماؤں سے منسوب کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں، اسپتالوں وغیرہ کے نام سیاسی رہنماؤں کے نام پر رکھ دیے جاتے ہیں۔
عیدالفطر کے3دن ریلوے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان
درخواست گزار نے مزید کہا کہ کسی سڑک، پارک، سرکاری ادارے کا نام حکومت کی پراپرٹی نہیں، حکومت سرکاری خزانے کے ذریعے تاریخ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کسی سڑک یا ادارے وغیرہ کے نام کو مثبت کردار نہ ہونے والے شخص سے منسوب کرنا غیر قانونی قرار دے۔