مسجد الحرام ، مسجد نبویؐ میں تراویح میں ختم قرآن اور دعا ، رقت آمیز مناظر

مسجد الحرام مسجد نبویؐ (masjid ul haram masjid nabvi)

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 29 ویں تراویح میں ختم قرآن اور دعا کرائی گئی ، جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے ، دعا کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مسجد الحرام کے اندرونی اور بیرونی صحنوں کے علاوہ چھت اور اطراف کی سڑکیں زائرین سے بھر گئیں۔

ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، دعا میں مظلوم فلسطینیوں کے لیے ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔

مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی

سعودی میڈیا کے مطابق 29 ویں تراویح کے اختتام پر لوگوں کی بڑی تعداد مغرب سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ پہنچ گئی تھی اور وہیں افطار کیا۔

زائرین نے مغرب اور اس کے بعد عشا و تراویح کی نمازیں بھی حرمین الشریفین میں ادا کیں۔


متعلقہ خبریں