دورہ سعودی عرب، وزیر اعظم اور ارکان سفری اخراجات خود برداشت کریں گے

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ارکان سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 6 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 4 مارچ کو وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا بیرون ملک کا دورہ ہے۔

دورے پر جانے والے ارکان کے سفری اخراجات پر بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کمرشل پرواز کے ذریعے دورے پر روانہ ہوں گے جبکہ وزیر اعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد پر اتفاق

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور اس موقع پر مختلف منصوبوں سے متعلق بات چیت بھی ہو گی۔

ملاقات کے دوران ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں