بابر کو ہٹانا غلط تھا لیکن اب شاہین سے کپتانی واپس لے کر بھی غلط فیصلہ کیا گیا ، مصباح الحق


قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کپتان کو جس طرح تبدیل کیا جاتاہے اس کا اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی ہوتا ہے ۔

تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا گیا وہ غلط فیصلہ تھا، شاہین شاہ آفریدی کو اب کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط فیصلہ ہے، جس طریقے سے کپتانی تبدیل ہوتی ہے وہ کھلاڑیوں کے لئے بڑی ناگوار چیز ہوتی ہے۔

مزید بولے کہ کپتانی جس طرح تبدیل ہوتی ہے اسکا اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی ہوتا ہے، کوچز کے لئے جو بھی فیصلہ ہے وہ سوچ سمجھ کرکرنا چاہیے، اپنی ٹیم کو دیکھیں کہ انکے لئے کونسا کوچ بہترین ہے۔

 حفیظ اور میں نے ورلڈکپ اسکواڈ میں مسٹری اسپنر ابرار احمد کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی، مصباح الحق

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی یا ملکی کوچ وقتی طور پر نہیں ہونا چاہیے، آپ کو لگے آپکی ٹیم کو آگے لے کر چل سکتا ہے تو غیر ملکی یا ملکی کوچ رکھ لیں، اگر دونوں ملکر بھی کام کرینگے تو ٹیم کی بہتری ہوگی۔


متعلقہ خبریں