پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر حکومت سے جواب طلب

lahore high court

لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

وکیل درخواستگزار کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔

درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں