ریلوے کا ملازمین کی معمولی سزائیں، جرمانے معاف کرنے کا اعلان

Railway

پاکستان ریلویز نے ملازمین کی معمولی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او)پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ معافی کا اطلاق حادثات اور مالیاتی خورد برد کیسز والے ملازمین پر نہیں ہو گا۔

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کر دی

ان کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی آمد و رفت میں باقاعدگی 95فیصد ہو گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر مل رہی ہیں، ملازمین کے دیگر واجبات بھی جلد ادا کر دیے جائیں گے۔

سی ا ی او عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ ریلوے اکاموڈیشنز کی مرمت کا جامع پلان ترتیب دے رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں