گلوکار علی ظفر نے زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے حوالے سے شاہ رخ خان کے خیالات سے اختلاف کیا ہے۔
گلوکار علی ظفر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شاہ رخ خان کی ایک وائرل ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں شاہ رخ خان کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن ان کی بات سے مجھے اختلاف ہے،علی ظفر کی نظر میں حقیقی کامیابی اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارنا اور ذہنی سکون ہے۔
مرد ایک سے زیادہ بیویوں کیساتھ انصاف نہیں کر سکتا، مریم نفیس
علی ظفر نے لکھا کہ میرے لیے کامیابی یہ ہے کہ دوسروں سے مقابلہ کیے بغیر میں اپنا کام اپنے حساب سے کرسکوں اور اپنی پہچان خود بناسکوں لیکن یہ صرف میری رائے ہے باقی سب کی اپنی اپنی رائے ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گزشتہ دنوں شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں اداکار کامیابی حاصل کرنے کا راز بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر آپ زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے آرام و سکون کی پرواہ کئے بغیر مسلسل جدوجہد کرنی ہوگی کیونکہ آرام تو آپ کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی کرسکتے ہیں۔