تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے

تھرپارکر

تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کا انتقال سول ہسپتال مٹھی میں ہوا۔

ٹائپ ون ذیابیطس مریضوں کیلئے ڈیوائس متعارف

محکمہ صحت نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر فوت ہونے والے تین بچوں کی عمریں نومولود سے ایک سال کے درمیان ہیں۔

انتقال کرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے جبکہ رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 122 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں