اسرائیل کے مظالم نہ رک سکے ،غزہ میں میں بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 ہو گئی ہے جبکہ 75 ہزار 577 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ جنگ میں ہمارے 600 اہلکار مارے گئے ، اسرائیلی فوج کی تصدیق
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جس میں مزید 3 فلسطینی گرفتار کر لئے گئے۔
ادھر غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے فوری طورپر ایک فیلڈ اسپتال کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشفاء اسپتال ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا، ڈاکٹر اور طبی عملہ گرفتار کر لیا گیا، ہمارے پاس زخمیوں کو بچانے کا کوئی ذریعہ نہیں، اقوام متحدہ تحقیقات کرے۔
غزہ ، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،17 شہید ، 30 زخمی
ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکاالبانیز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں امریکی امدادی گروپ ورلڈ سینٹرل کچن کے قافلے پر حملہ جان بوجھ کر کیا،اسرائیل چاہتاہے کہ امدادی کارکنان غزہ سے باہر نکل جائیں اور فلسطینی بھوک کا نشانہ بنتے رہیں۔