مہوش حیات کی نئی فلم دغا باز دل کا ٹریلر ریلیز

mehwish hayat

معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم دغا باز دل کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم دغا باز دل کا ٹریلر پوسٹ کیا۔

ٹریلر میں دِکھایا گیا ہے کہ مہوش حیات پر جنات ہوتے ہیں اور جب اداکارہ کا علاج کروانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان کے گھر والے کہتے ہیں کہ اس کی شادی کردیتے ہیں، شادی کے بعد جنات سے چھٹکارا مل جائے گا۔

امیتابھ بچن کا شوٹ کیلئے 30فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ لگانے کا انکشاف

اداکارہ کے گھر والے ان کے چاچا کے بیٹے کے ساتھ ان کا رشتہ طے کرتے ہیں لیکن لڑکا لڑکی دونوں ہی اس رشتے کے خلاف ہوتے ہیں اور اپنی شادی رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن آخر میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی یہ فلم عید الطفر کے موقع پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں اداکار علی رحمن‘ مومن ثاقب‘ سلیم شیخ، بابر علی، بیو رانا ظفر، تزین حسین، لیلی واسطی، عائشہ خان اور مشیل ممتاز جیسے دیگر باصلاحیت اداکار شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں