امیتابھ بچن کا شوٹ کیلئے 30فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ لگانے کا انکشاف

amitabh bachchan

فائل فوٹو


بالی ووڈ کے لیونگ لیجنڈ و اداکار امیتابھ بچن نے 30 فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ لگانے کا حیران کن انکشاف کردیا۔

حال ہی میں امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر بطور پوسٹ جاری کی جس میں رنگ نہیں ہیں۔

مذکورہ تصویر میں امیتابھ بچن کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے عقب میں ایک چٹان نظر آرہی ہے۔

میری بارات پر ایک آنکھ ایسی نہیں تھی جو روئی نہ ہو، ماہرہ خان

اس تصویر کے حوالے سے بتاتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ ایک ایکشن سین کیلئے 30 فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ لگاتے ہوئے، بغیر کسی پکڑ، کسی دوسرے شخص پر چہرہ لگائے اور وجوائل افیکٹس کے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

انہوں نے لکھا کہ بغیر نرم گدے کا استعمال کیے لینڈنگ بھی کی، اگر آپ خوش قسمت ہیں تو یہ دن بہت خاص تھے۔


متعلقہ خبریں