9 مئی مقدمات ، شیخ رشید ، زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم ، اگلی سماعت پر فرد جرم

شیخ رشید (sheikh rashid)

انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گُل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے 9 مئی سے متعلق تھانہ ٹیکسلا، مورگاہ اور کینٹ کے مقدمات کی سماعت کی۔

شیخ رشید، سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجا اور زرتاج گل اپنے اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

گوجرانوالہ : سانحہ 9 مئی مقدمات میں 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید سنا دی گئی

عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات پر سوالات اٹھائے ،پراسیکیوشن نے چالان کی نقول کی فراہمی کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی۔

بعد ازاں شیخ رشید، زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں