غزہ ، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،17 شہید ، 30 زخمی

اسرائیلی فائرنگ (israeli firing)

غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزین کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب سان فرانسسکو میں فلسطین کی حمایت میں منفرد احتجاج کیا گیا ، مظاہرین نے خود کو امریکی بحریہ کے جہاز کی سیڑھی سے باندھ لیا۔

اسرائیلی بمباری سے مزید 11 فلسطینی شہید ، شام اور لبنان پر بھی حملے

عرب میڈیا کے مطابق بحری جہاز اسرائیل کو مدد فراہم کرنے کے لیے غزہ جا رہا تھا، احتجاج کرنے والی 10 خواتین سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان میں اقوام متحدہ مشن کی گاڑی کے قریب شیلنگ کی مذمت کی ہے ، اسرائیلی شیلنگ میں اقوامِ متحدہ امن مشن کے 3 اہلکار اور مقامی ترجمان زخمی ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں