بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

polio virus پولیو وائرس

ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ضلع بدین میں ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

شہروں کی تیز روشنیاں انسان میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، تحقیق

وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا۔

وزارتِ قومی صحت نے والدین سے اپیل کی کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کوپولیو سے بچا ؤکے قطرے لازمی پلوائیں، کیونکہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں