آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض حصوں میں بارش کا امکان

بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک بلوچستان کے بعض شمالی علاقوں پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

ملک میں جاری مغربی سلسلے کے باعث موسم قدرے بہتر کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک مغربی سلسلے کے زیر اثر مزید بارشوں اور شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔

مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق  آج جنوبی پنجاب، وسطی مغربی پنجاب، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے خطہ پوٹھوہار اور ملحقہ تھل کے علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کہیں کہیں شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر تمام علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں