لاہور: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ

اعظم نذیر تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا۔

اعظم نذیر تارڑ یوٹیلٹی اسٹورز کے دورے کے دوران ریٹ لسٹ چیک کی اور صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے اشیاء سے متعلق سوالات کیے۔ انہوں نے یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود دالوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کوالٹی بھی چیک کی۔

اس موقع پر یوٹیلٹی اسٹورز اسٹاف نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ گھی 335 روپے فی کلو اور چینی 109 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات

اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج دیا، عوام کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں