محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

Muhammad Amir, pcb, mohsin naqvi

قومی کرکٹر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سے مثبت بات چیت ہوئی ہے ، پی سی بی نے مجھے عزت دی ، میں نے انہیں بتایا پاکستان کیلئے ابھی بھی کھیل سکتا ہوں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

انہوں نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں ،پاکستان کیلئے کھیلنے کا خواب اب بھی رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی فیصلوں پر نظر ثانی کا موقع دیتی ہے۔ محمد کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا ہمیشہ خواہش رہی ہے اور رہے گی، خیال رہے کہ فاسٹ بالر محمد عامر نے 2020میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹر عماد وسیم نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد انٹربیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا ۔قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ ٹی 20ورلڈکپ 2024تک ٹی 20میچز کیلئے دستیاب ہوں۔

دانیال عزیز گروپ کے کامیاب امیدوار چوہدری اویس قاسم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

عماد وسیم نےکہا کہ ملک کےلیے اعزازات لانے میں اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔خیال رہے کہ عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ 9 کے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلوالنے میں کلید ی کردار ادا کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں