پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں

بارش کا امکان

پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی۔ 29 اپریل تک صوبہ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔


متعلقہ خبریں