ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

دانیال عزیز گروپ کے کامیاب امیدوار چوہدری اویس قاسم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کشمیر، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اتوار کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گلگت بلتستان، کشمیر او رملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ،نوابشاہ 39، چھور، لسبیلہ ،حیدر آباد، پڈ عیدین ، مٹھی اور سکرنڈ میں 38گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں