پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید نے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔
صنم جاوید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 25 ، 2024 کے لیے کھربوں روپے مانگ لئے
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ انہوں نے کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا، لیکن پی ٹی آئی کارکن کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایپلیٹ ٹریبیونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔